کراچی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ دارالعلوم کراچی آمد پر مفتی تقی عثمانی اور دیگر علماء کرام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علماء کرام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مفتی تقی عثمانی نے پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے ہر محاذ پر کامیابی اور حفاظت کی دعا کی۔

