بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری ہے، 17 اہلکار شہید، 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں — وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں سکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہیں۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 31 معصوم شہریوں کو شہید کیا، جن میں گوادر میں شہید ہونے والی پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والا خاندان خضدار سے تعلق رکھتا تھا اور بلوچ تھا، تاہم وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو خود کو بلوچ کہتے ہیں، وہ بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں — 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ ان دہشت گردوں کے ساتھ افغان عناصر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بشیر زیب، رحمان گل اور اللہ نظر اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حملوں سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس پہلے سے موجود تھیں اور ایک دن قبل ہی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ عناصر ہندوستان کے ایما پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جب بھی پاکستان ترقی و استحکام کی جانب بڑھتا ہے، ایسے واقعات سامنے آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ایک لمحے کے لیے بھی سرینڈر نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو ایک ہزار سال تک بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے، ہمارا خون سستا نہیں ہے اور ہم انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ عناصر بلوچ عوام کو ہندوستان کی ایما پر ایندھن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں؟ یہ لوگ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کو محرومی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گرد شہری آبادی میں گھل مل جاتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے ان کے نیٹ ورکس کو توڑیں گے، دہشت گردوں کو بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچائیں گے اور بلوچستان میں امن ہر صورت قائم کریں گے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری ہے، 17 اہلکار شہید، 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں — وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!