کراچی میں ’کرے کوئی، بھرے کوئی‘ کی مثال — شہری پر دو ماہ میں 50 ہزار کے جعلی ای چالان، نمبر پلیٹ کا غلط استعمال

کراچی میں ایک شہری کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی اور نے کی، مگر جرمانے کسی اور کو بھگتنا پڑ گئے۔ دہلی کالونی کے رہائشی جنید سلیم کو ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے صرف دو ماہ کے اندر 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ای چالان جاری کیے گئے، حالانکہ جن مقامات پر جرمانے کیے گئے، شہری کے مطابق وہ اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھا۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کسی اور شخص نے اپنی گاڑی پر لگا رکھی ہے، جو مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جبکہ جرمانے اصل نمبر پلیٹ کے مالک کے نام پر جاری ہو رہے ہیں۔

جنید سلیم کے مطابق پہلے انہیں مختلف ٹریفک سہولت سینٹرز کے چکر لگوائے گئے اور بعد ازاں بغیر مکمل تحقیق کے ان کی گاڑی کو بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ پہلا ای چالان 2 نومبر کو حسن اسکوائر، لیاری ایکسپریس وے پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔

دوسرا چالان 12 نومبر کو بلوچ کالونی پل، شاہراہ فیصل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جاری ہوا، جس میں بھی 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل تھے۔
تیسرا چالان 13 دسمبر کو بلوچ کالونی پل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔
چوتھا چالان 18 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور، ارینا اینڈ پر موبائل فون کے استعمال پر کیا گیا، جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔
پانچواں چالان 26 دسمبر کو اسی مقام پر موبائل فون کے استعمال پر کیا گیا، جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس شامل تھے۔

شہری کے مطابق وہ شکایت درج کرانے کے لیے فیروز آباد ٹریفک سہولت سینٹر بھی گیا، تاہم وہاں اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا گیا، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔

متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور بے گناہ شہریوں کو غلط ای چالانوں سے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!