وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24/7 اوپن نادرا سنٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ، شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن

کراچی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن نادرا سنٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور باری آنے کے وقت، سروس پراسیس اور سہولیات سے متعلق براہِ راست معلومات حاصل کیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ

دورے کے دوران بعض شہریوں نے تاخیر سے باری آنے اور پراسیس میں سست روی کی شکایات کیں، جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں تاخیر کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نادرا کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور تاخیر کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کیا جائے گا۔
دورے کے دوران ایک شہری نے شکایت کی کہ اس کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دستاویزات کو موقع پر ہی درست کرانے کا حکم دیا۔

اسی طرح ایک خاتون نے شناختی کارڈ میں نام کے غلط اندراج کی شکایت کی، جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے انچارج نادرا کو ہدایت دی کہ بغیر کسی اضافی فیس کے فوری طور پر نام کی درستگی کی جائے۔

محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور عملے سے ملاقات کے دوران واضح ہدایات دیں کہ شہریوں کے تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بار بار چکر لگوانے کے بجائے ایک ہی دفعہ میں کام مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے اور انہیں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24/7 اوپن نادرا سنٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ، شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!