وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والی قیصر علی اور رافع علی کی زوجہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
جامعہ کراچی میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کی یاد میں سالانہ مشاعرہ، سینکڑوں طلبہ و اساتذہ کی شرکت
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر، یوسی چیئرمین رانا محمد الیاس، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں وزیر محنت نے میٹروویل کے رہائشی تاجروں نعمت اللہ اور عبداللہ جان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں، اور تحقیقات کے نتیجہ میں کچھ ذمہ داران کا تعین کیا گیا ہے جنہیں عہدوں سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہر متاثرہ شخص کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
