جامعہ کراچی میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کی یاد میں سالانہ مشاعرہ، سینکڑوں طلبہ و اساتذہ کی شرکت

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں عظیم سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی یاد میں سالانہ مشاعرہ "محفلِ سخن بیادِ پروفیسر سلیم الزماں صدیقی” منعقد ہوا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس، گل پلازہ واقعہ کے بعد محکموں کی نگرانی اور فائر سیفٹی اقدامات پر زور

مشاعرے کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر انورشعور نے کی جبکہ ممتاز دانشورشاعر فراست رضوی مہمانِ خصوصی تھے۔ آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے افتتاحی خطاب کیا اور مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر جعفر عسکری نے نہایت ادبی وقار کے ساتھ انجام دی۔ سینکڑوں طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف نے مشاعرے میں بھرپور شرکت کی۔

پروفیسر رضا شاہ نے خطاب میں کہا کہ اس ادبی محفل کا مقصد صرف مرحوم سائنس دان کو خراجِ عقیدت پیش کرنا نہیں بلکہ طلبہ میں ادب و شاعری کی دلچسپی پیدا کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور شاعری دونوں حقیقت کو سمجھنے کے مختلف طریقے ہیں، اور پروفیسر صدیقی نے دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

فراست رضوی نے کہا کہ پروفیسر صدیقی کی ہمہ جہت شخصیت، کیمسٹری، فلسفہ، ادب اور زبانوں میں مہارت طلبہ کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے آئی سی سی بی ایس کے سالانہ مشاعرے کو جامعہ کراچی کا سب سے بڑا ادبی اجتماع قرار دیا۔

سابق ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید نے کہا کہ مشاعرے طلبہ کو جذبات، انسانی احساسات اور لطافت سے جوڑے رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ مشاعرے میں نسیم نازش، خالد معین، نعمان جعفری، حیدر حسن جلیسی، کاشف حسین غائر، ظہیر عباس، جوہر عباس، شاہزیب خان، سید فیصل محمود اور عمود ابرار احمد نے شاعری پیش کی۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 3.22.28 PM

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!