30 جنوری 2026 کو میرانشاہ میں شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں پاک فوج کے زیر انتظام منعقد ہوا۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی کا سانحہ گل پلازہ کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت، اہلِ خانہ سے دلی تعزیت
جی او سی میرانشاہ میجر جنرل عادل افتخار نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کردار کو سراہا۔
جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور شرکاء کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ خوارج کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچانے کے خلاف لائحہ عمل اور ممکنہ اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔
