امریکا ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتا، بحری بیڑا روانہ کیا مگر استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ ضرور کیا گیا ہے، تاہم اسے استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
کسی بھی نئے حملے پر فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج کا دوٹوک اعلان

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ رکھتا ہے، ماضی میں بھی مذاکرات ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی رابطے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی راستہ ہی بہتر حل ہے اور امریکا کشیدگی میں اضافے سے گریز چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اتحادی ممالک کو چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر انتہائی محتاط رہنا چاہیے۔

کیوبا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں کیوبا کی موجودہ حکومت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتا، بحری بیڑا روانہ کیا مگر استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: صدر ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!