بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 41 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔
امریکا ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتا، بحری بیڑا روانہ کیا مگر استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: صدر ٹرمپ

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں کی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک ڈکیتی کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی، جو 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!