کسی بھی نئے حملے پر فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج کا دوٹوک اعلان

ایرانی فوج نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبے اور عملی احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثنااللہ کا لاہور سانحے پر مؤقف

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں، جو ایرانی درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی مکمل رینج میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان تمام اہداف سے متعلق ضروری دفاعی اور عسکری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے اور فوج ہر سطح پر تیار ہے۔

ایرانی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملکی دفاع، خودمختاری کا تحفظ اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کمزوری یا غفلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کسی بھی نئے حملے پر فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج کا دوٹوک اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!