کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں موٹر ٹرانسپوٹ (ایم ٹی) یونٹ کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کی تقریب میں شرکت کی۔
گل پلازہ سانحہ: 12 مزید جاں بحق افراد کی شناخت مکمل
تقریب کے آغاز پر آئی جی سندھ کو پولیس دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جیز، ایس پی ایچ پی، ٹی اینڈ ٹی، ٹریننگ، ساوتھ، ٹریفک کراچی، ایس ایس پی سٹی، اے آئی جی ایم ٹی، ٹیلی کام، ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن سمیت دیگر پولیس افسران اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔
ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ذوالفقارعلی مہر اور اے آئی جی ایم ٹی سید سلمان حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شعبہ کی کارکردگی، فلیٹ کی تعداد اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے موٹر ٹریننگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مرمت اور بحالی کے بعد قابل استعمال بنائی گئی گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ ڈیجیٹلائزیشن اور اپ گریڈیشن کے عمل کو موثر قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ شعبہ سندھ پولیس کی مجموعی کارکردگی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور کچے علاقوں میں آپریشنز میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ معمول کی پولیسنگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماڈرن اور اسمارٹ پولیسنگ میں تبدیل ہو رہی ہے، اور عوام کو کم وقت میں بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے اسمارٹ اور آلات سے لیس گاڑیوں کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے کردار کو بھی سراہا۔
آئی جی سندھ نے گاڑی ساز کمپنیوں سے کہا کہ وہ پولیس کے تکنیکی عملے کی تربیت کے ساتھ ہر سال گاڑیوں کی اوورہالنگ اور انہیں قابل استعمال رکھنے کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کریں تاکہ پولیسنگ کی استعداد میں مزید اضافہ ہو سکے۔

