گل پلازہ سانحہ: 12 مزید جاں بحق افراد کی شناخت مکمل

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا، بورڈ آف پیس سے غلط فہمی کی وضاحت

سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق جاں بحق 12 افراد کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں موجود پروف آف پریزنس سے کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کے لیے آنے والی ایک فیملی کے 3 افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ اینٹی موٹم ڈیٹا کے ذریعے عمرنبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی کی باقیات کی شناخت کی گئی۔

اس کے علاوہ خضر علی، حیدر علی، عامر علی، ابوبکر، یاسین، صداقت اللہ، یوسف خان، نعمت اللہ اور عبداللہ کی شناخت بھی اینٹی موٹم ڈیٹا کے ذریعے کی گئی۔

سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق شناخت کے بعد جاں بحق 12 افراد کی باقیات لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں اب تک 39 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 20 کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناخت شناختی کارڈ کے ذریعے کی گئی۔ سانحے میں کل 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

53 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گل پلازہ سانحہ: 12 مزید جاں بحق افراد کی شناخت مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!