کراچی (عزیز آباد): فیڈرل بھی ایریا میں واقع دربار صابری پر حضرت قبلہ شاہ محمد ابراہیم صابری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی مناسبت سے فاتحہ خوانی اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔
گل پلازہ سانحہ: 12 مزید جاں بحق افراد کی شناخت مکمل
اس محفل کے میزبان صاحبزادہ اویس سلیم صابری اور ڈی سی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی طحہٰ سلیم تھے۔ محفل میں خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اس موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری، چیئرمین ہلال احمر سندھ ریحان ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر خان، رانا جاوید سیفی، تاجر رہنما ملک شوکت، محمد فیضان قادری، محمد عثمان قادری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور عرس کی روحانی تقریب میں اپنے احترام کا اظہار کیا۔
شعبہ اطلاعات یونائیٹڈ مسلم فورم کے مطابق محفل کا مقصد دربار صابری کی خدمات اور روحانی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور عوام میں عقیدت و محبت کا جذبہ بڑھانا ہے۔
