بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
کیماڑی پولیس کے ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے زیرو ٹالرنس وژن سے جرائم میں نمایاں کمی، عوام کا اعتماد بحال
راولپنڈی میں ماربل فیکٹری ناکہ پر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عمران خان سے صرف دو درجن کے قریب ملاقاتیں ہو سکی ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز بھی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی، جبکہ آخری ملاقات 2 دسمبر کو کرائی گئی تھی۔ علیمہ خان کے مطابق سلمان صفدر 20 دسمبر کو ملاقات کے لیے گئے تھے، جنہیں زبردستی صرف آٹھ منٹ کی ملاقات کی اجازت دی گئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض ثابت کر دیا جائے گا، مگر عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کو ذہنی اور جسمانی اذیت دینے کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
