گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال کا وقت لگے گا۔
علیمہ خان کا الزام عمران خان کو ٹارچر کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور متاثرہ تاجروں کی بحالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ سانحے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت موصول ہو سکتی ہے۔ اگر رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوری طور پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی، جبکہ رپورٹ میں جس کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرے گی اور نئی تعمیر میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے موجود تھیں۔ متاثرہ تاجروں کو عارضی طور پر قریبی پلازوں میں دکانیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کا کاروبار متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے حفاظتی ایس او پیز پر مشاورت کر رہا ہے، اور جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، انہیں بند کر دیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!