ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار

ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی فیکٹری ایریا جمعہ گوٹھ، تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں کی گئی۔

اے این ایف ڈیٹ گوادر کی تاریخی کامیابی، پہلی بار سمندری انٹیلی جنس کارروائی میں 300 کلوگرام چرس برآمد

گرفتار ملزم کی شناخت نورالسلام ولد محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے منشیات (آئس) برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف منشیات سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں 2018، 2019، 2021، 2023، 2024 اور 2028 کے مقدمات شامل ہیں، جو تھانہ ابراہیم حیدری، تھانہ فرئیر ضلع ویسٹ اور تھانہ زمان ٹاؤن ضلع کورنگی میں درج کیے گئے تھے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!