کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں اضافہ، پاکستان کی بحری تجارت کو نئی رفتار

کراچی، 12 مارچ 2026: مشرقِ وسطیٰ کی بحری تجارتی راہداریوں پر سرگرم بین الاقوامی شپنگ لائنز کی بڑھتی ہوئی انحصار کے باعث کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سے بندرگاہ خطے میں بحری لاجسٹکس اور کارگو کی ازسرِ نو تقسیم کے ایک اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

سٹی کونسل اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

اس موقع پر دو ٹرانس شپمنٹ جہاز بیک وقت کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوئے۔ M/V CGLA Ocean Breeze 1 کو کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) پر برتھ دیا گیا جبکہ M/V GFS Jade کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر لنگر انداز ہوا۔ ان جہازوں سے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف بندرگاہوں کے لیے مختص ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز اتارے گئے۔

کراچی پورٹ پر بیک وقت ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز کی ہینڈلنگ بندرگاہ کی مضبوط آپریشنل صلاحیت، مؤثر انفراسٹرکچر اور تزویراتی جغرافیائی محلِ وقوع کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ صلاحیت خطے میں بحری لاجسٹکس، کنٹینر شپنگ آپریشنز اور عالمی بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود بین الاقوامی تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ٹرانس شپمنٹ کارگو کے حجم میں مسلسل اضافے کے ساتھ کراچی پورٹ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں کلیدی بحری لاجسٹکس مرکز کے طور پر اپنی ساکھ مزید مستحکم کر رہا ہے، جس سے پاکستان کے عالمی شپنگ اور بحری رابطہ کاری میں کردار کو بھی مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.18.01 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.18.01 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.18.01 PM 3

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!