کیماڑی سائٹ اے پولیس کی کارروائی، منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کیماڑی سائٹ اے میں پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بات ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے بتائی۔

ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات (چرس) برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت انور زیب کے نام سے ہوئی ہے، جو منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سے متعلق تین مقدمات درج ہیں، جبکہ تازہ کارروائی کے بعد اس کے خلاف منشیات کا ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی سائٹ اے پولیس کی کارروائی، منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!