نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر کرنے کی منظوری

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے یہ منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کلفٹن میں غیر قانونی پینٹ ہاؤس کے خلاف انہدامی کارروائی

نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔ اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ وہ 1997 سے 1999 تک سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں مشیر برائے قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔

بعد ازاں 2012 میں انہیں کراچی میں مسلم لیگ (ن) کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ اگست 2014 میں انہیں سندھ میں پارٹی چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔ سیاسی سرگرمیوں کے تسلسل کے دوران 2015 میں نہال ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کی نشست پر سینیٹ کا امیدوار منتخب کیا گیا تھا۔

سال 2017 میں پاناما کیس سے متعلق ایک متنازع بیان کے بعد انہیں مسلم لیگ (ن) سے نکال دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 2021 میں پارٹی قیادت نے ان کی رکنیت بحال کر دی۔ اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد وہ صوبے کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر کرنے کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!