اے این ایف ڈیٹ گوادر کی تاریخی کامیابی، پہلی بار سمندری انٹیلی جنس کارروائی میں 300 کلوگرام چرس برآمد

انسدادِ منشیات کے میدان میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت کے طور پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ڈیٹ گوادر نے پہلی بار سمندر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔

پی پی 167 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے ملک شفیع کھوکھر بلامقابلہ ایم پی اے منتخب

اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی مکران کوسٹل لائن کے قریب پڈی زر، گوادر کے گہرے سمندر میں کی گئی، جہاں منشیات سے بھری ایک تیز رفتار کشتی کو کامیابی سے روکا گیا۔ مسلسل اور مؤثر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی، جس کی قیادت داؤد مجید گورگیج اور غنی داشتی کر رہے تھے، جو گوادر کے مقامی رہائشی ہیں۔

اے این ایف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں تیز رفتار کشتی کو روک کر نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزمان کے قبضے سے 300 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کشتی بھی ضبط کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان کے مغربی مکران ساحل سے یمن، خلیجی ریاستوں اور افریقی ممالک تک تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے ایک ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، خصوصاً سمندری راستوں اور ساحلی پٹیوں کے ذریعے۔ اسمگلرز ان راستوں کا غلط استعمال کر کے نہ صرف منشیات کی ترسیل کو فروغ دیتے ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

محدود وسائل کے باوجود اے این ایف ایک فرنٹ لائن فورس کے طور پر مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک، سمندری نگرانی اور مؤثر آپریشنل حکمتِ عملی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 21 at 4.43.48 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 4.43.49 PM WhatsApp Image 2026 01 21 at 4.43.49 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 21 at 4.43.49 PM 2

71 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف ڈیٹ گوادر کی تاریخی کامیابی، پہلی بار سمندری انٹیلی جنس کارروائی میں 300 کلوگرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!