کراچی میں آپریشن غضب الحق پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی

کراچی: پاک فوج کے حالیہ آپریشن غضب الحق کے حوالے سے شہریوں نے یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ توقیر احمد کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ریلی میں حیدری ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز اور شاہین فاؤنڈیشن کے عماد الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ شیڈ فاؤنڈیشن کے ہارون فرید اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔

سٹی کونسل اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

شرکاء نے پاک فوج اور پاکستان کے لیے فلگ شفاف نعرے لگائے اور ایک منفرد احتجاجی انداز اپناتے ہوئے افغانستان اور بھارت کا جنازہ جلایا، جس کے ذریعے ان سے اپنی نفرت اور موقف کا اظہار کیا گیا۔ توقیر احمد نے کہا کہ "پاکستان کا اور کراچی کا ہر بچہ جوان پاک فوج کے ساتھ ہے۔ روزے کی حالت میں ہم شدید گرمی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنے نکلے ہیں۔”

توقیر احمد نے مزید کہا کہ "افغانیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا، یہ ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ پاکستان کی فوج ہمارا فخر ہے، ہم ان سے پہلے اپنی جان دیں گے۔” ریلی کے شرکاء کو ان کے جذبے اور حوصلے کے لیے دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ ریلی کراچی میں شہریوں کی پاک فوج کے لیے حمایت اور ملکی یکجہتی کے جذبے کی عکاس تھی، جس نے امن، حب الوطنی اور قومی وقار کو اجاگر کیا۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.18.47 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں آپریشن غضب الحق پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!