تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بائیک لفٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم محمد مبین ولد جمال کو گرفتار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلا دیشی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل 70 سی سی (میکر یونیک) برآمد ہوئی، جو تھانہ سر سید کی حدود سے سرقہ شدہ تھی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔