گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کا ردعمل

Muttahida Qaumi Movement Pakistan (ایم کیو ایم پاکستان) نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔
اہم سیاسی شخصیات کیلئے نئے بینکنگ ریگولیشنز پر سینیٹ میں بحث

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بیان میں کہا کہ انہیں گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کا علم ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہوا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے اس اہم فیصلے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت نہیں کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی اس معاملے پر جلد اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موجودہ گورنر سندھ Kamran Tessori کو ہٹا کر ان کی جگہ Nihal Hashmi کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے Shehbaz Sharif کی جانب سے سمری منظوری کے لیے Asif Ali Zardari کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق صدر کی منظوری کے بعد نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کا ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!