کینیڈا کے وزیراعظم Mark Carney نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ایران کے خلاف کسی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔
گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کا ردعمل
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق کینیڈا کا مؤقف واضح ہے اور ملک کسی فوجی تنازع میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم کینیڈا ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور دہشت گردی کی مبینہ برآمد کو روکنا ہے۔
وزیراعظم مارک کارنی کا مزید کہنا تھا کہ Group of Seven (جی سیون) ممالک ایران کے معاملے پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دینا چاہیے۔
