ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں تباہی، بنکر بھی تباہ

اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آ گئے ہیں۔ ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے حملے کے مقام سے رپورٹنگ کرتے ہوئے تباہ شدہ عمارتوں اور ملبے کے ڈھیر دکھائے۔
ایران جنگ میں حصہ نہیں لیں گے، کینیڈین وزیراعظم

رپورٹر کے مطابق وہ Beit Shemesh میں اس مقام پر پہنچیں جہاں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر ایرانی میزائل آ کر گرا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر شہریوں کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، تاہم تقریباً 500 کلوگرام وار ہیڈ سے لیس میزائل کے گرنے سے بنکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں شدید تباہی پھیل گئی اور ہر طرف ملبہ بکھر گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے میں مزید نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!