کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس افسران اور جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار اور ان کی ٹیم کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ کو بھی CC-III سند اور نقد انعام دیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، بائیک لفٹر گرفتار، سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کہ معیاری انٹیروگیشن اور مؤثر تفتیشی عمل جرائم کے مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے افسران و جوانوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
