لام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم Imran Khan کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی طبی جانچ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
Thursday, 12th March 2026
درخواست کی سماعت Islamabad High Court میں جسٹس ارباب طاہر نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی ایک بہترین ریٹینا اسپیشلسٹ ہیں اور اگر ضرورت ہو تو مریض کو Shifa International Hospital منتقل کر کے ٹیسٹ کرائے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ طبی مسئلہ موجود ہے اور اس کا علاج بھی جاری ہے۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اگر عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اٹھائے گی۔ تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں درخواست مسترد کرتے ہوئے چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کیا جائے۔ بورڈ ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے یا نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید ہدایت کی کہ جیل رولز کے مطابق عمران خان کے اہل خانہ کو تمام طبی امور سے آگاہ رکھا جائے اور ڈاکٹر ندیم قریشی اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
