کراچی میں قیوم آباد کے قریب واقع ایک مارٹ کے بیسمنٹ میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کی۔
کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی مہلک منشیات ویڈ برآمد، ملزم گرفتار
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔