عید الفطر کے احترام میں آپریشن "غضب للحق” عارضی طور پر معطل

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے بابرکت مواقع کے پیش نظر آپریشن "غضب للحق” عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اسلامی تہوار کی اہمیت کا احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست کو مدنظر رکھنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کو اپنا جواب جمع کروا دیا

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر کی درخواست پر کارروائی کو مؤقت طور پر معطل کیا گیا ہے، اور آپریشن 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک روک دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دوران معطلی اگر سرحد پار سے کوئی حملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن فوری طور پر نئی شدت اور مکمل قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے عوام کو یقین دلایا کہ اس دوران سیکیورٹی ادارے چوکس رہیں گے اور ملکی سلامتی کے تمام اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے۔

یہ فیصلہ اسلامی اقدار اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے عزم کے عین مطابق لیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر علاقے میں امن و سکون قائم رہے۔

One thought on “عید الفطر کے احترام میں آپریشن "غضب للحق” عارضی طور پر معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!