سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری 2026 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی تھی اور اس کے حساب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 64 پیسے بڑھائی جائے۔

کابل دھماکوں میں سویلین ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ، افغان طالبان کے ہتھیاروں اور ڈرون کا ڈپو نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر نیشنل الیکٹریکل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 مارچ کو سماعت کرے گی۔ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا جس میں کے الیکٹرک سمیت دیگر ڈسکوز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ فیول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ملک بھر میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، اور صارفین کو ممکنہ طور پر مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

One thought on “سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!