کراچی: فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور انہیں دوبارہ بحال کیا جائے۔
سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما امین الحق نے ایک بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر یہ فیصلہ کیا گیا، جو سیاسی روایات کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اور ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کے حصے میں آئے گا۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹیسوری کو ہٹاکر واضح پیغام دیا ہے کہ اب انہیں ہماری ضرورت نہیں، تاہم ایم کیو ایم اس معاملے پر مذاکرات کے ذریعے موقف واضح کرے گی اور وزیراعظم سے نظرثانی کی درخواست کرے گی۔
کامران ٹیسوری نے خود بھی اس معاملے پر کہا کہ وہ ڈمی گورنر نہیں تھے، اور یہ فیصلہ کس نے لیا اس کا وہ نام نہیں لیں گے، تاہم وہ اپنے موقف کا احترام چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کیا تھا، لیکن عملی طور پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
