سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ماہ دسمبر 2025 کے لیے مختلف ذیلی یونٹس سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو “ایمپلائیز آف دی منتھ” قرار دے دیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی، لگن، نظم و ضبط اور آپریشنل معیار پر مسلسل عملدرآمد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی مہلک منشیات ویڈ برآمد، ملزم گرفتار
اعلان کے مطابق شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی اور رویّے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وقت کی پابندی، ڈیوٹی اوقات، دیانت داری، نظم و ضبط، ٹرن آؤٹ، ٹیم ورک، ایس او پیز پر عملدرآمد، اخلاقی کردار، لگن اور کرائسز مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھا گیا۔
اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU)، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس، پولیس مددگار-15 اور فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت مختلف یونٹس سے نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے حتمی فہرست کی منظوری دی۔
ماہ دسمبر 2025 کے لیے جن افسران و اہلکاروں کو “ایمپلائیز آف دی منتھ” منتخب کیا گیا، ان میں سینئر کلرک محمد خرم علیم خان (کورٹ پولیس)، سب انسپکٹر محمد علی (ایس ایس یو)، سب انسپکٹر وسیم نواز (پولیس مددگار-15)، جونیئر کلرک بلال احمد (ایس ایس یو)، ہیڈ کانسٹیبل عباس حیدر (سیکیورٹی-II)، ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید (فارنرز سیکیورٹی سیل)، ہیڈ کانسٹیبل کامران (سیکیورٹی-I)، جونیئر ٹرینر بشیر احمد (ایس ایس یو) اور لیڈی پولیس کانسٹیبل نادیہ خان (ایس ایس یو) شامل ہیں۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے منتخب افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سیکیورٹی ڈویژن کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل طور پر اعلیٰ معیار اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ایمپلائی آف دی منتھ” پروگرام کا مقصد سیکیورٹی ڈویژن میں حوصلہ افزائی، جوابدہی اور بہتر کارکردگی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے، جو قیادت کے مثالی خدمات کے اعتراف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے ایوارڈ یافتہ افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
