ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا عید سے قبل شہداء اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے عیدالفطر کی آمد کے موقع پر شہداء ٹریفک پولیس کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کو اپنا جواب جمع کروا دیا

ڈی آئی جی ٹریفک نے سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ کی رہائش گاہ (ملیر) اور کانسٹیبل زین علی رضا کی رہائش گاہ (کیماڑی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور شہداء کی بے مثال خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے اہلِ خانہ کو مٹھائی، پھولوں کے گلدستے اور عیدی کے طور پر چیکس بھی پیش کیے۔ انہوں نے دعا کی کہ شہداء کے درجات بلند ہوں اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا ہو۔

سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ عید کی خوشیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے شہریوں کے تحفظ اور فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے اہلِ خانہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ان کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے اور اہلِ خانہ کو ہر مرحلے میں تعاون فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!