ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بروقت کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ڈویژن کا دسمبر 2025 کے “ایمپلائیز آف دی منتھ” کا اعلان، نمایاں کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

حکام کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر EK-629 کے ذریعے ورک ویزے پر سائپرس جا رہے تھے۔ گرفتار مسافروں کی شناخت عامر جمیل اور کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق قصور سے بتایا جا رہا ہے۔ امیگریشن چیکنگ کے دوران ان کے پاسپورٹس پر سائپرس کے جعلی ویزے پائے گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے بیرون ملک جانے کے لیے عامر نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا، جس سے انہوں نے فی کس 18 لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے حاصل کیے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بروقت کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!