ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات، تاجر برادری کے تحفظ اور تعاون پر تبادلۂ خیال

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر شبیر منشا کی قیادت میں 18 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ثاقب فیاض، محمد امان، وائس پریزیڈنٹ خرم اعجاز سمیت فیڈریشن کے دیگر نمائندگان بھی شامل تھے۔

آئی جی سندھ کا ضلع گھوٹکی کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری، کچہ ایریاز میں امن و امان پر بریفنگ

وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شہر میں ٹریفک ٹریکس سسٹم، سیف سٹی منصوبے اور ای چالان جیسے جدید اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش مسائل، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس و بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے وفد کو تاجر برادری کے تحفظ اور سہولت کاری کے لیے کراچی پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی سے بروقت رابطہ اور معاونت کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

ملاقات کے اختتام پر ایف پی سی سی آئی کے وفد کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھی اجرک پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 01 07 at 5.21.12 PM WhatsApp Image 2026 01 07 at 5.21.13 PM WhatsApp Image 2026 01 07 at 5.21.13 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 07 at 5.21.14 PM 1

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!