آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، اسمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، ٹی این ٹی اے آئی جیز اور پرنسپل رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج نے شرکت کی۔

نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر 48 انچ ڈایا لائن کی لیکیج، واٹر کارپوریشن نے ہنگامی مرمت کا آغاز کر دیا

اجلاس کے پہلے مرحلے میں شعبہ اسٹیبلشمنٹ اور ٹی این ٹی کے اہم مسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیسنگ کا مستقبل ڈیجیٹلائزیشن سے وابستہ ہے اور جدید دور کے مطابق پالیسیاں اپنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ پولیسنگ کے ذریعے سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی، افرادی قوت اور مالی اخراجات میں کمی ممکن ہے۔ آئی جی سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ پولیس کے مختلف یونٹس اور ڈویژنز میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ پولیس کی کارکردگی اور عوامی خدمات میں اضافہ کیا جا سکے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کر رہی ہے اور پولیس تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، اسمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!