عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کے حکم پر ہوا، مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے دیا تھا۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے کی حالت میں الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ کے روز قتل کروایا اور 17 ستمبر 2010 کو اسے سالگرہ کا تحفہ قرار دیا۔

نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم ایک ڈرامہ باز شخصیت ہے جس نے عمران فاروق کے قتل کے بعد لاش کے نام پر چندہ اکٹھا کیا اور مرحوم کی اہلیہ کی میت پر بھی سیاسی ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ لاش پاکستان منتقل کرنے کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ جمع کیے گئے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران فاروق کے اہلِ خانہ سے کسی قسم کا رابطہ تک نہیں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے عمران فاروق کی اہلیہ کے انتقال پر بھی واویلا کیا اور دنیا بھر سے چندہ جمع کیا، حالانکہ ان کے پاس ذاتی طور پر لاکھوں پاؤنڈ موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق عمران فاروق کے قتل کے وقت وہ خود پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں موجود تھے اور الطاف حسین کا مقصد صرف تصاویر بنوانا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے جس نے کراچی اور مہاجر سیاست کو شدید نقصان پہنچایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر الطاف حسین میں ہمت ہے تو عمران فاروق قتل کیس دوبارہ کھلوائیں تاکہ اصل قاتلوں کا تعین ہو سکے، وہ اس عمل میں ذاتی وسائل سے بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے عمران فاروق کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے اس شہر اور قوم کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، تاہم ایم کیو ایم پاکستان کراچی کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کے حکم پر ہوا، مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!