پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1155 ٹرینیز نے تربیت مکمل کر لی

کراچی: 19 دسمبر 2025 کو پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی میں ٹرینیز انٹریز نمبر 2306، 2406 اور 2412 کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیر مارشل کاشف قمر تھے، جن کی آمد پر ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضل، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان پر تفصیلی بریفنگ

تقریب میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور اتحادی ممالک سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 1155 ٹرینیز نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک اعلیٰ پیشہ ورانہ ادارہ ہے، جسے اپنی مثالی ہمت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت عالمی سطح پر ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد فضائی قوت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے ویژن کے مطابق پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی جدید جنگی تقاضوں اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے ہم آہنگ تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فضائیہ نے ہر آزمائش میں قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید طیاروں اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام کی شمولیت سے پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی صف اول کی فضائی افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور چیف آف دی ایئر اسٹاف کی پرعزم قیادت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فل اسپیکٹرم ملٹی ڈومین آپریشنز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست اثاثوں، بغیر پائلٹ نظاموں، خلائی، سائبر اور الیکٹرانک جنگ کے مربوط استعمال نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ تربیت کو دورِ حاضر کے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا ناگزیر ہے۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی ایئر کرافٹ مین محمد عاقب نے حاصل کی۔ ایروناٹکس میں بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین حمزہ علی کو دی گئی جبکہ ایرو ایونکس ٹیکنالوجی میں نمایاں مہارت پر نور خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین احمد حسین عارف کے نام رہی۔

بنیادی تربیت میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت پر جنرل سروس ٹریننگ کی ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفاعت نور نے حاصل کی، جبکہ غیر ملکی ٹرینی کی بہترین کارکردگی پر ٹرافی سری لنکا کے LAC THGND ہیراتھ کو دی گئی۔

مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے ٹرینیز اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کے تدریسی عملے کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور عمدگی کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1155 ٹرینیز نے تربیت مکمل کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!