گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان پر تفصیلی بریفنگ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انسدادِ پولیو مہم کے پانچویں روز بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سخت سیکیورٹی انتظامات

ملاقات کے دوران آئی جی سندھ نے گورنر سندھ کو پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں سی سی ٹی وی کیمرے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر اور مربوط رابطہ ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کوششوں کی تعریف کی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان پر تفصیلی بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!