بفرزون میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کا سخت نوٹس

کراچی: صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے بفرزون میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ملیر پولیس اور سی پی ایل سی کی بڑی کارروائی، اغواء شدہ تین سالہ بچہ مورو سے بحفاظت بازیاب

پولیس کے مطابق ویڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت مسماۃ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے، جو گھروں میں ملازمت کرتی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسماۃ یاسمین کا کسی معاملے پر ملزم نعمان کی اہلیہ سے تکرار ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ملازمہ جب دوسرے گھر سے کام نمٹا کر واپس آ رہی تھی تو سیڑھیوں پر منتظر ملزم نعمان نے اسے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔

خاتون ملازمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ پیر کو موصول ہو گی۔

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے پولیس کو واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں ملزم واضح طور پر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے محرکات جو بھی ہوں، خاتون پر جسمانی تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “بفرزون میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کا سخت نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!