ملیر پولیس اور سی پی ایل سی کی بڑی کارروائی، اغواء شدہ تین سالہ بچہ مورو سے بحفاظت بازیاب

کراچی: ملیر پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے اغواء ہونے والے تین سالہ بچے کو مورو کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پاک کالونی میں تعزیت

پولیس کے مطابق اغواء کا واقعہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں واقع سیکٹر 20-C میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان تین سالہ بچے زین ولد ابوبکر کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔ اغواء کے بعد ملزمان بچے کو کراچی سے باہر منتقل کر گئے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ملیر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی خصوصی ہدایات پر بچے کی بازیابی کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ اغواء میں ملوث ملزمان نے مغوی بچے کے اہلِ خانہ سے 2 کروڑ روپے سے زائد تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ملیر پولیس اور سی پی ایل سی نے خفیہ اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مربوط کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت عاصف کے نام سے ہوئی ہے۔

کامیاب کارروائی کے دوران پولیس نے مغوی بچے کو مورو کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا، جسے حفاظتی اقدامات کے تحت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

والدین کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 1971/2025 زیرِ دفعہ 365-A اور 363 پی پی سی تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔

مغوی بچے کے اہلِ خانہ نے بروقت کارروائی اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر ملیر پولیس اور سی پی ایل سی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کوششوں کو سراہا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اغواء میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر پولیس اور سی پی ایل سی کی بڑی کارروائی، اغواء شدہ تین سالہ بچہ مورو سے بحفاظت بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!