معرکۂ حق کے دوران پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی اور جدید دفاعی نظام ایس 400 کی ناکامی کے بعد بھارت نئے اور مہنگے عسکری سازوسامان کی خریداری کا خواہش مند دکھائی دیتا ہے۔
بفرزون میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کا سخت نوٹس
رپورٹس کے مطابق بھارت کا تیزی سے بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ خطے میں عدم توازن کا باعث بننے لگا ہے۔ بھارتی حکومت مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 20 سے 25 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ’’آپریشن سندور ٹو‘‘ کو جواز بنا کر دفاعی بجٹ میں اضافے اور جدید ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے مؤثر دفاعی اقدامات کے نتیجے میں بھارتی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کو شدید دھچکا پہنچا، جس کے بعد نئی دفاعی خریداری کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی پیداوار کا صرف 1.97 فیصد ہے، جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 6.81 کھرب بھارتی روپے ہے، جو تقریباً 78.70 ارب امریکی ڈالر کے برابر بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
