ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائیاں: متعدد برآمد شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں موبائل فون ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP نے کی۔ تقریب میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے متعدد موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

ایم 9 سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

ترجمان کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران چھینے گئے، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز کو جدید ٹیکنیکل طریقۂ کار کے ذریعے ٹریس کرکے برآمد کیا گیا۔ ان فونز کی بازیابی اس وقت ممکن ہوئی جب شہریوں نے وقت پر اپنی شکایات متعلقہ تھانوں میں درج کروائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے شہریوں کا پولیس پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رجوع کرنا اور شکایت درج کروانا نہایت ضروری ہے تاکہ بروقت کارروائی اور برآمدگی ممکن ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے عوام دوست اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ کیے جاتے رہیں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائیاں: متعدد برآمد شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!