گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات — قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل نایف شاہین آر۔ایم السلیطی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک–قطر دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے مزید امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے مین ہولز پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

قطر کے قونصل جنرل نے ریاست قطر کی جانب سے گورنر سندھ کو قطر کے قومی دن کی مرکزی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی۔ گورنر سندھ نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قطر کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ اعتماد اور باہمی تعاون کا مظہر ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات — قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!