آئی جی سندھ کا CTD کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب — جدید اصلاحات، تکنیکی اپ گریڈیشن اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے شعبہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) سندھ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی ان کی اولین ترجیح CTD اور اسپیشل برانچ میں جدید اصلاحات لانا تھا۔

نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے مین ہولز پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون اور خصوصی فنڈز کے اجرا کے باعث سندھ پولیس کے اہم ترین یونٹس میں جدید تکنیکی نظام متعارف کرائے گئے، جس نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ’’CTD میں موجود تمام ٹیکنالوجیز اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی اور مقامی سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر CTD کو مزید اسمارٹ، موثر اور دہشتگردوں سے ایک قدم آگے رہ کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ CTD کی نوکری انتہائی حساس نوعیت کی ہے، اسی لیے اس محکمے سے عوام اور ریاستی اداروں کی توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ آئی جی سندھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ ٹیم اپنی کارکردگی کو اسی تسلسل کے ساتھ بہتر بناتی رہے گی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ’’مجھے CTD کی موجودہ ٹیم پر فخر ہے۔ جس طرح آج یہ یونٹ کھڑا ہے، وہ اس سے پہلے کہیں زیادہ مضبوط و فعال ہے‘‘۔ انہوں نے CTD کی کامیابیوں کا کریڈٹ ایڈیشنل آئی جی CTD اور پوری ٹیم کو دیا اور کہا کہ ’’کسی بھی انسان کی سب سے قیمتی چیز اس کی نیت اور محنت ہے‘‘۔

آئی جی سندھ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج صوبے میں امن و امان کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ’’اپنے افسر پر اعتماد قائم رکھیں، ٹیم ورک میں ہمیشہ برکت ہوتی ہے‘‘۔

تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پیز اور دیگر افسروں کی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ، تحائف، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.57 AM 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.57 AM 2 WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.58 AM WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.58 AM 1 WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.58 AM 2 WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.59 AM WhatsApp Image 2025 12 07 at 11.52.59 AM 1

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!