آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے 1.20 ارب ڈالر کی قسط پر کل فیصلہ کرے گا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا سے متعلق فیصلہ کل کرے گا۔ بورڈ کا اجلاس کل شیڈول ہے جس میں پاکستان کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات — قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت

آئی ایم ایف کی جانب سے آٹھ سے چودہ دسمبر تک جاری کردہ اجلاسوں کے شیڈول کے مطابق بورڈ پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت اگلی ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر غور کرے گا، جب کہ آر ایس ایف پروگرام کی مد میں 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آر ایس ایف پروگرام کا مجموعی حجم ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے، جب کہ پاکستان کو باضابطہ طور پر 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت تیسری قسط جاری ہوگی۔
پاکستان نے 37 ماہ پر مشتمل موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے 1.20 ارب ڈالر کی قسط پر کل فیصلہ کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!