پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 15 معاہدے، دو دہائی بعد کرغز صدر کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ کیا، جبکہ کان کنی اور جیوسائنسز، سیاحت، توانائی، ثقافت، تعلیم، کھیل و یوتھ پروگرامز سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائے۔

آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کی کاوشیں سراہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغز صدر کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون کے نئے شعبے کھولنے کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور حکومت 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15 سے 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر صادر ژاپاروف نے بھی دورے کی دعوت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کرغزستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے معاہدوں اور بزنس فورم کو تجارتی روابط میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امور پر یکساں مؤقف کی تصدیق کی۔

تقریب میں پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی، وزارت قانون و انصاف، ثقافت، یوتھ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندی حاصل ہوگی اور معاہدے معاشی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 15 معاہدے، دو دہائی بعد کرغز صدر کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!