واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان ملاقات مثبت رہی ہے، تاہم اس کے نتائج کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 15 معاہدے، دو دہائی بعد کرغز صدر کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’مذاکرات کی کامیابی فریقین پر منحصر ہے۔ میرا مقصد دنیا بھر میں جنگیں رکوانا اور انسانی جانیں بچانا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک دنیا میں 8 جنگیں رکوا چکے ہیں جبکہ 5 تنازعات ٹیرف کے ذریعے حل کرائے۔
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم آج یوکرینی مذاکرات کاروں سے بھی ملاقات کرے گی۔ وینزویلا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’وینزویلا کے اردگرد تعینات افواج دباؤ کی مہم کا حصہ نہیں، منشیات بردار کشتیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جلد زمینی آپریشن بھی کیا جائے گا۔‘‘
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’وینزویلا کے تمام راستے، انفراسٹرکچر اور تنصیبات ہمارے علم میں ہیں۔‘‘