کراچی: 6 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی، ٹریفک روانی بہتر بنانے کی کوشش

کراچی: شہر کی مزید 6 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندی شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رکشوں کی پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی کی سفارش پر شہر میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کے لیے کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ پابندی والے دیگر اہم راستوں میں شاہراہ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی سے قیوم آباد) اور اورنگی روڈ سمیت سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اس پابندی پر عمل کریں تاکہ شہر میں آمد و رفت میں بہتری اور حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: 6 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی، ٹریفک روانی بہتر بنانے کی کوشش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!