حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی برطانیہ سے حوالگی کی باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک—برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹاؤن چیئرمینز عوامی فلاح کے کام تیز کریں، مین ہولز کے ڈھکن ہر حال میں لگائے جائیں: سعید غنی

ملاقات کے دوران برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی اور تعاون کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے سرکاری کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے اور کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، لہٰذا انہیں جلد از جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

محسن نقوی نے برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے اداروں کے خلاف جعلی پروپیگنڈا کرنے والے افراد سے متعلق ٹھوس شواہد بھی پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر مکمل یقین ہے، لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہے، جس کے سدباب کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!